تازہ تر ین

سیلاب میں پھنسے لوگوں کو بچانے والے ڈرائیور کیلیے 25 لاکھ روپے کا انعام

  اسلام آباد: سیلاب میں پھنسے لوگوں کو بچانے والے ایکسکویٹرڈرائیور کو 25 لاکھ روپے کا انعام دیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں سیلاب میں پھنسے لوگوں کی مدد کرنے والے ڈرائیور محب اللہ سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی اورحکومت پاکستان کی جانب سے 25 لاکھ روپے کا انعام دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔ آپ کے انسانیت سے محبت کے جذبے  کی دل سے قدر کرتا ہوں آپ قوم کے ہیروہ ہیں۔ آپ نے ہمت سے کام لے کر قیمتی انسانی جانیں بچائیں۔ ایسے مشکل حالات میں اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر انسانی جانوں کو بچانا بہادری کا کام ہے۔ آپ نے مصیبت میں گھرے لوگوں کو بچا کر قومی فریضہ ادا کیا۔ وزیرِاعظم نے محب اللہ کے بچوں کے لیے یونیورسٹی تک کی تعلیم مفت اور ان کے خاندان کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

ڈرائیور محب اللہ کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور حکومت کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس اقدام کی پذیرائی کی اور میرے لئے اپنا قیمتی وقت نکالا۔ وزیرِ اعظم ہاؤس آمد پر وزیرِ اعظم کی جانب سے اتنی عزت ملنے پر دل سے مشکور ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain