تازہ تر ین

خواتین کی خرید و فروخت: بھارت کے بازاروں کی شرمناک حقیقت

بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات جہاں تیزی سے جنم لے رہے ہیں وہیں بھارتی طور طریقے اور رسم و رواج بھی خواتین کے لیے تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔

انڈیا میں خواتین ایک ایسی روایت کا شکار ہو رہی ہیں جو ڈھڈیچا کے نام سے جانا جاتا ہے۔

بھارت میڈیا کے مطابق یہ روایت ریاست مدھیہ پردیش کے شیو پوری گاؤں میں اپنائی جاتی ہے۔

مذکورہ ڈھڈیچا روایت میں شیو پوری گاؤں کے اندر خواتین کو چیزوں کی طرح بازار میں فروخت کیا جاتا ہے۔ گاؤں سے دور دراز لوگ ان خواتین کو کرائے پر لینے آتے ہیں۔

مرد اس بازار کا رخ کرتے ہیں اور سودے کے مطابق خواتین کو کرائے پر لے جاتے ہیں۔ معاہدے میں کرایہ کی مدت بھی طے کی جاتی ہے۔ اس کے لیے دور دور سے مرد آتے ہیں۔ یہ لوگ اپنی پسند کی لڑکی یا عورت کو دیکھ کر اس کی قیمت طے کرتے ہیں اور خرید کر اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بازار میں خواتین کو فروخت ان کے اہلخانہ کے ہی لوگ کرتے ہیں۔

بعض مرد اس گاؤں میں اپنے بزرگوں کی خدمت کرنے کے لیے ان خواتین کو خریدتے ہیں اور کچھ جن کی شادی نہیں ہو پارہی ہوتی انہیں بیچنے بازار لے آتے ہیں۔ تاہم خاتون کو اس معاہدے سے انکار کرنے کا پورا حق حاصل ہوتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain