چند روز قبل ’دنیا کے سب سے بڑے باڈی بلڈر کہلانے والے بیلاروسی کھلاڑی الیا ییویمچک جنہیں ’’ دی بیسٹ‘‘ کے نام سے بھی جانا جاتا تھا کے 36 برس کی عمر میں انتقال کی چونکا دینے والی خبر نے باڈی بلڈنگ کی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔
ییویمچک کو اچانک دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے وہ کوما میں چلے گئے۔ انہیں فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر انہیں بچانے میں ناکام رہے اور وہ دو دن بعد ہی دم توڑ گئے۔ ان کی موت کی تصدیق 11 ستمبر کو ہوئی۔
اس تناظر میں الیکٹرو کارڈیالوجی کے پروفیسر اور مصری ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر جمال شعبان نے ییویمچک کی موت کی اصل وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں “دل کا دورہ” پڑا تھا۔ گزشتہ روز جمعہ کو انہوں نے فیس بک پر اپنے اکاﺅنٹ پر ایک تبصرے میں اس بات کی تصدیق کی کہ دنیا کے سب سے بڑے باڈی بلڈر کی موت سٹیرائیڈز اور ہارمونز کی وجہ سے ہوئی ہے۔ انہوں نے سٹیرائیڈز اور ہارمونز کے استعمال کے خطرے کے بارے میں مسلسل وارننگ کی تجدید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے سنگین مضر اثرات ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ان سے موت بھی ہوسکتی ہے
انہوں نے ہارٹ اٹیک کی انتباہی علامات کو جاننے اور ان پر توجہ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے تھکاوٹ سمیت ہارٹ اٹیک کی علامات پر دھیان دینے کا کہا۔ جو شخص معمولی جسمانی کوشش کرتے وقت یا آرام کرتے وقت مسلسل تھکاوٹ محسوس کرے تو اسے احتیاط کرنا چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ ہارٹ اٹیک کی علامات میں سے ایک پیٹ میں درد ہے جو نظام انہضام میں خرابی کی نشاندہی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا پیٹ میں درد بعض اوقات ہارٹ اٹیک یا فالج کا سبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے کم سے کم کوشش کے ساتھ یا آرام کرتے ہوئے انفیلیکسس کی علامات کو نظر انداز کرنے سے بھی خبردار کیا۔ انہوں نے بتایا سانس لینے میں دشواری بھی دل کا دورہ پڑنے کے قریب آنے کا اشارہ ہو سکتا ہے۔
واضح رہے ییویمچک کا انتقال 36 سال کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔ “Golem” کے نام سے مشہور کھلاڑی دن میں 7 بار کھاتے تھے ۔ وہ 16500 کیلوریز کھاتے تھے۔ ان کے کھانے میں سوشی کے 108 ٹکڑے اور 2.5 کلو گرام سٹیک شامل تھا۔ ان کا وزن 340 پاؤنڈ یا تقریبا 140 کلوگرام تھا۔
گولیم جسے بہت سے لوگ دنیا کا سب سے مضبوط باڈی بلڈر تصور کرتے ہیں اپنی حیرت انگیز جسمانی حالت کی وجہ سے سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی شخصیات میں سے ایک تھے۔ ان کا وزن 1.85 میٹر قید ہونے کے باوجود 165 کلو گرام تھا۔