کوئٹہ: جشن میلاد النبیؐ کے موقع پر شہر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے کچھ علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں 12 ربیع الاول پر جشن میلاد النبیؐ کے سلسلے میں کچھ مقامات پر موبائل فون سروس کو معطل کیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق مرکزی جلوس باچا خان چوک سے برآمد ہوگا جو روایتی راستوں سے گزرتا ہوا مقررہ مقام پر ختم ہوگا۔
جلوس کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں کی نفری تعینات کرکے جلوس کے روٹ پر دکانیں اور تجارتی مراکز بند کروا دیے گئے ہیں۔