تازہ تر ین

فیس بک کا جعلی اکاﺅنٹس کیخلاف کریک ڈاﺅن

سان فرانسسکو (خصوصی رپورٹ)فیس بک انتظامیہ نے دعوی کیا ہے کہ جعلی اکانٹس اور جعلی خبروں کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں ویب سائیٹ کے سکیورٹی سسٹم میں مزید بہتری لائی گئی ہے، جس کے بعد اب جعلی اکاﺅنٹس کا پتہ لگانا ممکن بن چکا ہے۔فیس بک نے جعلی اکاﺅنٹ، خبروں اور جعلی پوسٹز کے خلاف گزشتہ 2 سال سے مہم شروع کر رکھی ہے۔فیس بک نے جرمنی میں جعلی خبروں سے متعلق عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے وہاں کے اخبارات پر بھی اشتہارات دینے کا منصوبہ تیار کرلیا۔فیس بک کی پروٹیکٹ اینڈ کیئر ٹیم کی ٹیکنیکل پروگرام منیجر شبنم شیخ نے اپنے بلاگ میں دعوی کیا کہ فیس بک کا سکیورٹی سسٹم اب پہلے سے مزید بہتر کیا جاچکا ہے، جس کی بدولت ویب سائیٹ پر جعلی اکاﺅنٹس کا پتہ لگانا ممکن بن چکا ہے۔شبنم شیخ نے وضاحت کی کہ انہوں نے فیس بک پر جعلی اکاﺅنٹس کا پتہ لگانے میں مدد فراہم کرنے والے کچھ مزید اقدامات کیے، جو فیک اکانٹس کی نشاندہی میں مددگار ثابت ہوئے۔شبنم شیخ نے بتایا کہ سکیورٹی سسٹم میں بہتری کے بعد صرف فرانس میں ہی 30 ہزار جعلی اکاﺅنٹس بند کردئیے گئے، جن میں سے کئی ایسے اکاﺅنٹس تھے، جن کی ماہانہ کمائی لاکھوں ڈالر تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain