تازہ تر ین

ہانگ کانگ سپر سکسز؛ بھارت کی ٹیم بھی ایونٹ میں حصہ لے گی

سال 1992 سے 2017 تک شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ کر رکھنے والے ہانگ کانگ سپر سکسز بھارت کی ٹیم بھی حصہ لے گی۔

ٹورنامنٹ یکم سے 3 نومبر تک ہانگ کانگ کے کولون کرکٹ کلب میں کھیلا جائے گا، جس میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

کرکٹ ہانگ کانگ نے ایکس (ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں بھارت کی ٹیم بھی حصہ لے گی، اب ایونٹ میں پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کی بھی امید کی بڑھ رہی ہے۔

ہانگ کانگ کی کرکٹ کی میراث 1842 میں رکھی گئی تھی، جب پہلا آفیشل گیم کھیلا گیا تاہم نسبتاً چھوٹے سائز کے باوجود اِن مقابلوں نے کئی مینز اور ویمنز ٹیموں نے شرکت کی۔

کرکٹ ہانگ کانگ جو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا رکن ہے اعلان کیا ہے کہ 7 سال کے وقفے کے بعد ایونٹ کے تیز ترین فارمیٹ کو دوبارہ بحال کیا جارہا ہے۔

یہ ٹورنامنٹ 1993 سے 1997 تک ایک سالانہ فکسچر تھا اس سے پہلے کہ وقفے وقفے سے منعقد کیا گیا تھا، آخری بار 2017 میں ہوا تھا جب جنوبی افریقہ نے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر فتح حاصل کی تھی۔

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ 5، 5 ٹائٹلز کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ پاکستان نے 4 ٹائٹل جیتے ہیں، اسی طرح سری لنکا، آسٹریلیا، بھارت اور ویسٹ انڈیز کے پاس ایک ایک ٹائٹل ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے آخری بار ایونٹ میں 2012 میں شرکت کی تھی اسکے بعد ہونیوالے ایونٹس بلیو شرٹس نے حصہ لینے سے انکار کردیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain