تازہ تر ین

واٹس ایپ کا اینڈرائیڈ کیلئے دلچسپ فیچر پر کام جاری

کیلیفورنیا: واٹس ایپ ایک بار پھر دلچسپ نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جو فی الحال صرف اینڈرائیڈ 2.24.21.31 اپ ڈیٹ پر واٹس ایپ بیٹا کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق میٹا کے ماتحت انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ کا نیا فیچر جو تیاری کے مراحل میں ہے جو صارفین کو ویب پر واٹس ایپ کی تصاویر سرچ کرنے کے قابل بنائے گا۔

واٹس ایپ تصاویر کی ویپ سرچ کا یہ نیا فیچر صارفین کو کسی دوسرے صارف کی جانب سے موصول ہونے والی مخصوص تصویر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کی اجازت دے گا تاکہ وہ فیک تصاویر کی شناخت کی جاسکے۔

مثال کے طور پر صارفین کو ایک ایسی تصویر موصول ہو سکتی ہے جس میں تبدیلی کی گئی ہو یا سیاق و سباق سے ہٹ کر لی گئی ہو۔ یہ فیچر ویب پر اسی طرح کی تصاویر یا اصل ورژن کو تلاش کر کے اس کے ماخذ اور صداقت کی تصدیق کرنے میں مدد کرے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain