تازہ تر ین

شعیب ملک کی ہانیہ عامر کو تکتے تصاویر وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر کو محبت بھری نگاہوں سے تکتے تصاویر سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

شعیب ملک رواں سال پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید سے دوسری شادی کے اعلان کے بعد سے ناقدین کے نشانے پر آچکے ہیں اور اسکی وجہ انکی دوسری شادی نہیں بلکہ سابقہ اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو دھوکا دینے کی خبریں ہیں۔

مداح جو شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی جوڑی کو بے حد پسند کرتے تھے ثناء جاوید اور شعیب ملک کو ٹرول کرتے رہتے ہیں اور ٹرولنگ کا سلسلہ آدھے سال سے زائد عرصہ گزرجانے کے باوجود بھی جاری ہے۔

اب شعیب ملک کی چند نئی تصاویر سب کی توجہ سمیٹتی نظر آرہی ہیں جن میں وہ ثناء جاوید کو نہیں بلکہ ہانیہ عامر کو ٹکٹکی باندھ کر دیکھتے نظر آرہے ہیں۔

یہ تصاویر وائرل ہوتے ہیں سوشل میڈیا پر ایک مرتبہ پھر شعیب ملک کو صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا اور متعدد تو انکی تیسری شادی کا خدشہ بھی ظاہر کرتے دکھے۔

لیکن وائرل ہونے والی یہ تصاویر کسی نجی تقریب کی نہیں بلکہ پاکستانی کلاتھنگ برانڈ ‘زمانے’ کے لیے کروائے گئے فوٹوشوٹ کی ہیں۔

ان تصاویر میں شعیب ملک سیاہ تھری پیس سوٹ میں ہیں جبکہ ہانیہ عامر  ہلکا گلابی ٹشو کا گاؤن پہنی نظر آرہی ہیں۔

پوسٹ کا کمنٹ سیکشن ہانیہ عامر کی دلکشی کی تعریف کے بجائے شعیب ملک کیلئے منفی تبصروں سے بھر چکا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ‘لگتا ہے ثناء جاوید سے مسز شعیب کا ٹائٹل چھننے والا ہے’ ، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ‘چلو اب تیار ہوجائے، جلد ہیں شعیب ویڈز ہانیہ کے لیے’۔

ایک ناقد نے شعیب ملک کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ ‘ہانیہ سے دور رہنا تم شعیب’ جبکہ ایک اور ناقد نے لکھا کہ ‘شعیب ملک کا اگلا شکار’۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain