Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کمشنر راولپنڈی کی زیر صدارت انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ اجلاس
    • سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ، فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1568 روپے ہوگئی
    • شام میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں عالمی قانون و ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی
    • محکمہ داخلہ پنجاب’ ڈی جی فرانزک اتھارٹی کی تعیناتی کیلئے سرچ کمیٹی قائم
    • ڈھائی لاکھ روپے میں 3منٹ کی دنیا کی مہنگی ترین واٹس ایپ کال
    • اسلام آباد ہائیکورٹ ، بیماری کے بہانے عدم پیشی پر سی ڈی اے کے ممبر سٹیٹ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز
    • حکومت کی محمود اچکزئی کو دوبارہ سپیکر چیمبر آکر ملاقات کرنے کی دعوت
    • اسلام آباد، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی
    • لوکل کمیشن مقرر کرنے کیخلاف دائر آئینی درخواست خارج
    • پنجاب سیڈ کارپوریشن کا تصدیق شدہ بیج کی قیمتوں میں 45 فیصدتک اضافے کا اعلان کسانوں کیلئے بڑا معاشی جھٹکا
    • پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستان کا سب سے بڑاکتاب میلہ کل شروع ہوگا
    • کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سنیٹر نواب ارباب عمر فاروق کاسی سے صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے ان کے کزن اور فرید خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔
    • حیدر آباد:دیہاتی خواتین صاف پینے کا پانی فلٹریشن پلانٹ سے لینے کے بعد گھروں کو لوٹ رہی ہیں۔
    • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
    • پنجاب حکومت نے پوٹھار میں 111 منی ڈیمز کی تعمیر مکمل کر لی
    • پنجاب یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبرامریکہ میں تحقیقی دورے کے لیے موبیلیٹی گرانٹ کے لیے منتخب
    • آذربائیجان سکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف مظاہرے 37افراد کو گرفتار
    • چلڈرن ہسپتان نرسری میں بد انتظامی ایک وارمر پر 3 سے 4 نومولود رکھنے کا انکشاف
    • خیبر پختونخوا کے شہریوں کا صوبے میں گورنر راج ‘ ایمرجنسی کا خیرمقدم
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر قمر حسین اوباکو پاکستان کی ثقافت پر کتاب پیش کر رہے ہیں۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    حکومت شہریوں کی زندگی مزید آسان بنانے کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم

    By Khabrain Newsاکتوبر 17, 2024
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمیں مہنگائی اور معاشی بے یقینی سمیت عالمی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن حکومت پاکستان اپنے لوگوں کے لیے زندگی کو مزید آسان بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

    غربت کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر ایک ایسی دنیا کے لیے پر عزم ہیں جہاں ہر فرد کے لیے کامیابی کے مواقع یکساں ہوں۔ غربت کا خاتمہ صرف ایک اخلاقی فرض نہیں ہے بلکہ پائیدار ترقی کے حصول اور سب کے لیے امن و خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے بنیادی شرط ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی ہر پالیسی کا محور عوام کی فلاح و بہبود ہے اور حکومت نے اپنے سماجی تحفظ کے نیٹ ورک کے اقدامات کے ذریعے غربت کے خاتمے کو یقینی بنانے میں اہم پیش رفت کی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ لوگوں کو غربت سے نکالنا صرف فوری ریلیف کی فراہمی ہی ضروری نہیں بلکہ انہیں معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات بھی انتہائی اہم ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ہماری کوششوں کا مقصد کمیونٹیز، خاص طور پر خواتین اور بچوں کو بااختیار بنانا اور انہیں وہ ذرائع فراہم کرنا ہے جن سے ایک بہتر مستقبل کی تعمیر ہو سکے۔

    انہوں نے کہا کہ غذائی تحفظ کو یقینی بنانے سے لے کر رہائش کی ضروریات کو پورا کرنے تک، ہم طویل مدتی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے کی پالیسیوں پر کام کر رہے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے اقدامات جیسے پی ایم یوتھ بزنس، ایگریکلچر لونز، ڈیجیٹل اسکلز – مفت آئی ٹی ٹریننگز اور پاکستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ لاکھوں خاندانوں کو مالی مدد اور تکنیکی مدد فراہم کرکے زندگیوں کو بدل رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 17 پائیدار ترقیاتی اہداف (SDGs) میں غربت کا خاتمہ بھی سرفہرست ہے، جن کے حصول کے لیے پاکستان پوری طرح پرعزم ہے۔ ہم اپنے عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے اور جامع ترقی، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور ماحولیاتی پائیداری کے حصول کے اہداف کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ ہمیں خواتین کو بااختیار بنانے اور اس بات کو یقینی بنانے میں ہونے والی پیش رفت پر بھی فخر ہے۔ خواتین کی شراکت ملکی ترقی کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ آج کے دن میں پاکستان اور دنیا بھر میں ان تمام لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جو غربت کے خاتمے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ مشترکہ مقصد اور عزم کے ساتھ اکٹھے ہو کر، ہم ایک ایسا مستقبل بنا سکتے ہیں جہاں ہر فرد کو ترقی کرنے اور کامیاب ہونے کا موقع ملے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.