اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اپوزیشن اراکین کو ایک ارب سے بھی زائد کی آفرز آرہی ہیں۔
اپنے ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آئینی پیکیج سے متعلق مسلسل جھوٹ بول رہی ہے، مجوزہ آئینی ترامیم کے اصل مسودے کو ابھی تک چھپایا گیا ہے۔
ہمیں اطلاع ملی ہے وفاقی حکومت کا پرانا مسودہ اب بھی برقرار ہے، حکومت آئینی عدالتوں کے علاوہ ملٹری کورٹ کی بھی بات کر رہی ہے۔ انسانی حقوق کو کم کرنے کیلیے آئینی ترمیم پر کام کیا جا رہا ہے، ہم اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں۔
اسد قیصر نے کہا کہ سینیٹر ڈاکٹر زرقا نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے کو انھوں نے اپنے پاس رکھا ہوا ہے، دوست ممالک، اپوزیشن اور دیگر پارٹیوں کے کہنے پر احتجاج موخر کیا، ختم نہیں کیا۔ بانی پی ٹی آئی عوام کی حقیقی آزادی کے لیے جیل میں ہیں۔ وکلا باہر نکلیں، ابھی وقت ہے، ہمیں مشترکہ جدوجہد کرنی ہے۔