تازہ تر ین

وزیراعظم شہباز شریف آج امیر قطر سے ملاقات کریں گے


اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف دورہ قطر میں آج  امیر قطر عزت مآب شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم دفتر سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف پاکستان اور قطر کے مابین وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

وزیراعظم قطری ہم منصب عزت مآب شیخ محمد بن عبد الرحمٰن بن جاسم الثانی سے بھی ملاقات کریں گے۔وزیراعظم سے  قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کا وفد بھی ملاقات کرے گا۔

اس کے ساتھ، وزیراعظم قطر میوزیم میں ’’منظر آرٹ ایگزی بیشن؛ 1940 سے اب تک پاکستان میں آرٹ اور آرکیٹیکچر‘‘ کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم کے قطر کے سرکاری دورے میں وفاقی وزراء خواجہ آصف، جام کمال خان، محمد اورنگزیب اور عطاء اللہ تارڑ بھی ہمراہ ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain