سپریم کورٹ میں آئینی بینچ کی تشکیل کے فیصلے میں چیف جسٹس سمیت جوڈیشل کمیشن کے 5 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ کی تشکیل کے فیصلے میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی بھی اختلافی رائے دینے والوں میں شامل ہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان کے علاوہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے بھی فیصلے سے اختلاف کیا۔ ذرائع کے مطابق عمر ایوب اور شبلی فراز نے بھی 7 رکنی آئینی بینچ کی تشکیل کی مخالفت میں ووٹ دیا۔
ذرائع کے مطابق اختلاف کرنے والے 5 ممبران نے فل کورٹ تشکیل دینے کی رائے دی۔ جوڈیشل کمیشن کے 7 ممبران نے 7 رکنی آئینی بینچ کے حق میں رائے اس لیے دی تاکہ اپیل بھی ہو سکے۔