تازہ تر ین

پاکستان اور امریکا کے آرٹسٹوں کا فلسطینیوں سے ملکر اظہار یکجہتی، ہر آنکھ اشکبار

الحمرا آرٹس کونسل میں جاری دوستی انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول کے دوسرے روز کو فلسطین کے نام سے منسوب کیا گیا جس میں پاکستان اور امریکا کے آرٹسٹوں نے ملکر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا جبکہ امریکی تھیٹر آرٹسٹ مونولوگز کی پرفارمنس پر ہر شخص کی آنکھیں بھر آئیں۔

لاہور کے الحمرا آرٹس کونسل میں جاری دوستی انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول کے دوسرے روز بھی مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا، جس میں دوسرے روز کو فلسطین کے نام منسوب کیا گیا، جس میں “غزہ مونولوگز” کی پرفارمنس نے حاضرین کو اشکبار کر دیا-

نامور پاکستانی اور امریکی فنکاروں نے ساتھ مل کر فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اُن کو خراج تحسین پیش کیا، اس پروگرام میں غزہ مونو لوگ کا مطالعہ، غزہ کے نوجوانوں کی شہادتیں، فریال علی گوہر،  حفیظ طاہر،  احمد بلال، عائشہ بلال نسیم عباس اور صوفیہ ہمایوں نے اپنی تحریروں سے حاضرین کو آبدیدہ کر دیا۔

معروف امریکی تھیٹر آرٹسٹ مونیکا ہینکن اور لیہ بچار نے بھی فلسطینیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا – یہ پہلا موقع جب امریکی اور پاکستانی فنکاروں نے ایک پلیٹ فارم سے فلسطینی عوام کو خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب میں شیما کرمانی نے بھی رقص کر کے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جبکہ لال بینڈ نے فیض احمد فیض کے کلام پر شاندار پرفارمنس پیش کی، جس سے ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

فیسٹیول میں 11 ممالک کے تھیٹر گروپس شرکت کر رہے ہیں، جبکہ 16 بھارتی فنکار بھی خصوصی طور پر لاہور پہنچ رہے ہیں۔

فیسٹیول میں امریکا، سوئٹزرلینڈ اور بھارت سے نامور تھیٹر فنکاروں کی آمد جاری ہے۔ دوسرے روز پروگرام کا اختتام خاور علی قوال اور پارٹی کے صوفیانہ کلام پر ہوا۔ فیسٹیول کی پرفارمنسز اور ثقافتی پروگرامز الحمرا میں 17 نومبر تک جاری رہیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain