تازہ تر ین

ملک میں تیل و گیس کی یومیہ پیداوار میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ

تیل وگیس کی یومیہ پیداوار 2 فیصد جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت 2 فیصد بڑھ گئی۔

پٹرولیم انفارمیشن سروسز کے اعدادوشمار کے مطابق 31 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کو ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 65582 بیرل ریکارڈ کی گئی، پیوستہ ہفتے یومیہ پیداوار 64467 بیرل تھی، گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2737 ایم ایم سی ایف ڈی رہی, جو پیوستہ ہفتے کی یومیہ پیداوار 2694 ایم ایم سی ایف ڈی سے دوفیصد زائد ہے.

ادھر آئل  کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے اعدادوشمار کے مطابق  جولائی سے اکتوبرتک پٹرولیم مصنوعات کی فروخت 5.18 ملین ٹن رہی، جوکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت سے 2 فیصد زائد ہے.

اسٹیٹ بینک  کے اعداد و شمارکے مطابق پہلی سہ ماہی میں فرانس،جرمنی و مغربی یورپی ممالک کو برآمدات سے 1.165 ارب ڈالر حاصل ہوئے، جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کی برآمدات سے 16.23 فیصد زائد  ہے، ان ملکوں سے درآمدات پر 496.34 ملین ڈالر خرچ ہوئے جوکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کی درآمدات سے 40.67 فیصد کم ہے۔

کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں 37 فیصد کم رہی،31 اکتوبر تک فیکٹریوں میں 4291000 گانٹھیں لائی گئیں جوکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں موصول 6794000 گانٹھوں سے 37 فیصد کم ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain