ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں گرین ہاؤس گیس اخراج میں کمی کیلیے اقدامات شروع کردیے۔
پانی کے بہتر استعمال کے لیے شیخوپورہ اور اوکاڑہ میں پائلٹ اسٹڈی جبکہ زمین کو گیلا اور خشک کرنے کے متبادل طریقہ کار کے ٹرائل شروع کردیے۔
اے ڈی بی رپورٹ کے مطابق پانی کی بچت کے پائلٹ منصوبہ سے گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں کمی متوقع ہے،چاول کی فصل کو ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچانے کیلیے تعاون کیا جا رہا ہے۔
پانی کے بہتر استعمال کیلیے کسانوں کو متبادل طریقہ کار اپنانے ضرورت ہے۔