تازہ تر ین

تیسرا ٹی 20: پاکستان ٹیم آسٹریلیا کیخلاف 117 رنز پر آؤٹ

تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

ہوبارٹ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ٹیم کی قیادت نائب کپتان سلمان علی آغا کررہے ہیں جبکہ محمد رضوان آج کے میچ میں شریک نہیں ہیں۔

پاکستانی پلیئنگ الیون میں صاحب زادہ فرحان، بابر اعظم، حسیب اللہ، سلمان علی آغا، عرفان خان نیازی، عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، جہانداد خان، حارث رؤف اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

واضح رہے کہ میزبان آسٹریلیا ابتدائی دو میچز میں فتح کے ساتھ پہلے ہی سیریز اپنے نام کرچکا ہے۔

آسٹریلیا نے پہلا ٹی ٹوئنٹی 29 اور دوسرا 13 رنز سے جیتا تھا، پاکستانی ٹیم اب تک کینگروز کو آسٹریلیا میں ٹی 20 میچ میں شکست نہیں دے سکی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain