تازہ تر ین

26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف خواتین وکلا کی سپریم کورٹ میں درخواست

26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف خواتین وکلا کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق زینب جنجوعہ اور ایمان مزاری سمیت 28 خواتین وکلا کی جانب سے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کا فل بینچ تشکیل دے کر آئینی ترمیم کا جائزہ لیا جائے۔

عدالت عظمیٰ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فل بینچ کی جانب سے آئینی ترمیم کا جائزہ لیے جانے کے بعد 26ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دی جائے۔ آئینی ترمیم کے تحت ہونے والے اقدامات پر عمل درآمد سے بھی روکا جائے۔

درخواست  میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔ درخواست میں وفاق اور چاروں صوبوں کو فریق بنایا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain