نیشنل بینک آف پاکستان، ون لنک اور ماسٹر کارڈ کے ساتھ کو بیجنگ معاہدے پر دستخط کرنے والا پاکستان کا پہلا کمرشل بینک بن گیا۔
معاہدے پر دستخطی تقریب میں نیشنل بینک کے صدر رحمت علی حسنی اور ون لنک کے سی ای او نجیب آگرہ والا نے ماسٹر کارڈ کے کنٹری منیجر ارسلان خان کی موجودگی میں معاہدہ پر باضابطہ دستخط کیے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رحمت علی حسنی نے شراکت داری کی اسٹریٹجک اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ شراکت داری صارفین کو محفوظ، عالمی معیار کے ادائیگی کے حل فراہم کرنے میں ایک نمایاں سنگ میل ہے۔
ماسٹر کارڈ کو بیج ڈیبٹ کارڈز کے ساتھ دنیا بھر میں ہموارڈیجیٹل بینکنگ کے تجربات کی فراہمی اورڈیجیٹل ادائیگی کی قبولیت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ اس اشتراک کے ذریعے این بی پی ماسٹر کارڈ کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے ادائیگی کے عالمی معیار کے حل فراہم کرے گا اور صارفین کو عظیم تر مالی آزادی اور رسائی کے ساتھ بااختیار بنائے گا۔