تازہ تر ین

مریم نفیس کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ مریم نفیس نے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں۔

 مریم نفیس جو کہ کئی مشہور ڈراموں ’دیار دل، یقین کا سفر، عشق جلیبی، کم ظرف، محبت چھوڑ دی میں نے، نیم اور جانِ جہاں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت پوسٹ کے ذریعے یہ خبر شیئر کی۔

انہوں نے اپنے شوہر امان احمد کے ساتھ ایک خوبصورت فوٹوشوٹ کی تصویر شیئر کی اور لکھا، ’اوہ بیبی! ہمارا بیبی جلد آ رہا ہے۔ ‘ایمیام بیبی’ جلد ہی دنیا میں آنے والا ہے۔‘

مریم نفیس کی اس پوسٹ پر مداحوں ساتھی اداکاروں اور دوستوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ مریم نفیس اور امان احمد مارچ 2022 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے مریم سوشل میڈیا پر ایکٹو رہتی ہیں اور مداحوں سے اکثر کمنٹس سیشن میں گفتگو بھی کرتی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain