تازہ تر ین

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میٹنگ آج نہیں ہو گی،بھارت نے حکومت سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا

 لاہور(اسپورٹس رپورٹر)آئی سی سی کی اہم بورڈ میٹنگ آج نہیں ہوگی،ذرائع کے مطابق۔

آئی سی سی کی جانب سے آئندہ ایک دو روز میں اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے،ذرائع

آئی سی سی اجلاس میں چمپئنز ٹرافی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں،ذرائع

آئی سی سی نے پی سی بی،بی سی سی آئی سمیت تمام بورڈ ممبرز کو ٹورنامنٹ کے انعقاد سے متعلق حل طلب فارمولے پر کام کرنے کا کہا ہے،ذرائع

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کپتان و وکٹ کیپر بیٹر راشد لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ چیمئینز ٹرافی کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی بورڈ میٹنگ اتوار یا پیر کو ہوگی۔
سابق کرکٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) ٹورنامنٹ کے مستقبل سے متعلق فیصلہ کرنے کیلئے اپنی اپنی وزارت خارجہ سے مشاورت کا کہا گیا ہے۔
آئی سی سی کی گزشتہ روز ہونیوالی بورڈ میٹنگ میں دونوں ممالک کے درمیان چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی اور ہائبرڈ ماڈل کو لیکر ڈیڈلاک برقرار تھا جس کے باعث کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain