تازہ تر ین

یشما گل اداکاری کے علاوہ’ بیڈمنٹن’ میں بھی ماہر نکلیں

یشما گل پاکستانی ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کی بنا پر شہرت تو رکھتی ہی ہیں ساتھ ہی انہیں خبروں میں رہنے کا فن بھی خوب آتا ہے۔

کچھ عرصہ پہلے انہوں نے ڈاکٹر ذاکر نائیک سے ایک مجلس میں سوال پوچھے جس میں وہ باحجاب نظر آئیں لیکن اگلے کچھ دنوں میں انہوں نے بولڈ لباس میں تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرکے سب کو ششدہ کردیا۔

یشما گِل 20 نومبر 1989 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، ان کا تعلق ایک تعلیم یافتہ اور غیر شوبز خاندان سے ہے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم کے لیے آسٹریلیا منتقل ہو گئیں، جہاں انہوں نے نفسیات میں گریجویشن مکمل کی۔ تعلیم کے دوران ہی ان کی دلچسپی شوبز انڈسٹری کی جانب بڑھی، اور پاکستان واپس آنے کے بعد انہوں نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔

حال ہی میں انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ ویڈیوز اپلوڈ کی ہیں جس میں انہیں بیڈمنٹن کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نےچار مختلف ویڈیوز اپلوڈ کی ہیں جس میں وہ ریکٹ لیے اپنی بیڈمنٹن کی مہارت کا ثبوت دیتی آرہی ہیں لیکن انہوں نے کیمرا صرف اپنے اوپر فوکس کیا ہوا ہے جس سے یہ معلوم نہیں لگ پارہا کہ ان کا حریف کھلاڑی ان کے شاٹس پر کیا جواب دے رہا ہے۔

یشما گِل نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ انہیں کوئی آئیڈیا نہیں کہ انہوں نے کیا اپلوڈ کیاہے، لیکن میں معافی چاہتی ہوں کہ میں اپنی بہن کے ساتھ ڈانس پریکٹس میں مصروف تھی۔

یاد رہے کہ یشما گِل نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور بعد میں ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی جہاں ان کی معصومیت اور دلکش ادائیگی نے جلد ہی ان کو ناظرین کی پسندیدہ اداکاراؤں میں شامل کر دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain