تازہ تر ین

سیف علی خان کی ناقابل بیان حرکت سوہا علی خان کےخفیہ راز بتا دئیے

بالی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے اپنی بہن سوہا علی خان کی ڈیٹنگ کا ایک دلچسپ قصہ سنا کر سب کو ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہونے پر مجبور کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل ہے۔

مذکورہ ویڈیو سوہا علی خان کی تحریر کردہ کتاب ‘پیرلس آف بینگ موڈریٹلی فیمس’ کی تقریب رونمائی کی ہے جس میں ان کی والدہ شرمیلا ٹیگور، بھائی سیف علی خان، شوہر کنال کھیمو اور بھابھی کرینہ کپور نے شرکت کی تھی۔

46 سالہ سوہا علی خان بھی اپنی والدہ، بھائی اور بھابھیوں کی طرح فلموں میں کام کرچکی ہیں، انہوں نے سال 2004 میں ہندی فلم ‘دل مانگے مور’ سے اپنے کریئر کا آغاز کیا اور ان کی سب سے زیادہ کامیاب فلم 2006 میں ریلیز ہونے والی ’رنگ دے بسنتی‘ تھی۔

سال 2017 میں انہوں نے اپنی آپ بیتی کتاب کی صورت میں شائع کی جس میں ان کی زندگی کے کئی دلچسپ قصے شامل تھے اور 2018 میں اپنی کتاب کے لیے کراس بک ایوارڈ بھی جیتنے میں کامیاب رہیں۔

کتاب کی رونمائی کے موقع پر ان کے سبھی اہلِ خانہ اسٹیج شیئر کرتے اور سوہا علی خان کے بارے میں بات کرتے نظر آئے لیکن جب سیف علی خان بولے تو انہوں نے اپنی بہن کا ایک دلچسپ قصہ سنا کر محفل کو کشتِ زعفران بنادیا۔

سیف نے بتایا کہ موجودہ شوہر کنال کھیمو سے ملنے سے پہلے سوہا ایک بار رات کے کھانے کے لیے باہر گئی تھی یہ ایک ڈیٹ تھی، امید ہے کنال برا نہیں منائے گا’۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain