تازہ تر ین

پولیو کے مرض کو پاکستان کی سرحدوں سے باہر نکال کر دم لیں گے، شہباز شریف

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے انسداد پولیو مہم کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پولیو کے مرض کو پاکستان کی سرحدوں سے ہمیشہ ہمیشہ کےلیے باہر نکال کر دم لیں گے۔

شہباز شریف نے آج مقامی ہوٹل میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا۔ حالیہ انسداد پولیو مہم 16 سے 19 دسمبر تک جاری رہے گی۔

وزیراعظم نے پولیو کے خلاف جنگ میں مدد کرنے بل گیٹس فاؤنڈیشن، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور سعودی عرب کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پولیو کے خلاف جو جنگ شروع کی ہوئی ہے وہ اس میں ہماری پوری طرح مدد کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آج پاکستان بھر میں پولیو کے 60 کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ گو کہ پولیو کے خلاف مہم میں ماضی میں کافی مشکلات پیش آئی ہیں، جس کی وجہ سے پولیس کے واقعات بڑھ گئے۔ لیکن انشا اللہ ہم صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر پولیو کے خلاف یہ جنگ جیتیں گے۔

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ہم اس بار پولیو کے مرض کو پاکستان کی سرحدوں سے ہمیشہ ہمیشہ کےلیے باہر نکال کر دم لیں گے۔

شہباز شریف نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو کے خلاف مہم میں ان کا ساتھ دیں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر انھیں اس مرض سے ہمیشہ کےلیے محفوظ کریں تاکہ وہ توانا ہوکر پاکستان کے بہترین معمار بن سکیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نے پولیو کی فیلڈ ٹیم کو کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام صوبوں خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور شمالی علاقوں میں پولیو ٹیمیں مکمل کمٹمنٹ کے ساتھ پولیو کے خاتمے کےلیے شبانہ روز محنت کررہی ہیں۔ انھوں نے لا انفورسمنٹ فورسز کا بھی شکریہ ادا کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain