تازہ تر ین

امیتابھ بچن کے سابق اکاؤٹنٹ بھارت کے امیر ترین افراد میں شامل

بالی وڈ اسٹار امیتابھ بچن کے سابق اکاؤٹنٹ پریم چند گودھا کی کہانی عزم، وژن اور کامیابی کی ایک مثال ہے، ایک وقت میں وہ بالی ووڈ کے لیجنڈ امیتابھ بچن کے مالی امور کو سنبھالنے والے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ تھے لیکن آج وہ بھارت کے امیر ترین افراد میں شامل ہیں۔

راجستھان کے ایک کسان خاندان میں پیدا ہونے والے گودھا کی زندگی کا یہ غیر معمولی سفر ثابت کرتا ہے کہ محنت کی طاقت سے کوئی بھی مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے۔

راجستھان کے کسان خاندان میں پیدا ہونے والے پریم چند گودھا کو بچپن میں متعدد مشکلات کا سامنا تھا، ان مشکلات کے باوجود انہوں نے تعلیم حاصل کی اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بننے کے بعد اپنے کیریئر کی بنیاد رکھی، اپنی ابتدائی پیشہ ورانہ زندگی میں انہوں نے بچن خاندان کے مالی معاملات کو سنبھالا۔

گودھا کی زندگی 1975 میں ایک اہم موڑ پر پہنچی، جب انہوں نے بچن خاندان کے ساتھ مل کر ایک فارماسیوٹیکل کمپنی ایپکا لیبارٹریز میں سرمایہ کاری کی، اس وقت کمپنی دیوالیہ ہونے کے قریب تھی لیکن گودھا کی حکمت عملی اور کاروباری بصیرت نے اس میں انقلاب برپا کیا۔

ان کی قیادت میں ایپکا لیبارٹریز خسارے سے نفع میں تبدیل ہو گئی اور کمپنی کی آمدنی 54 لاکھ روپے سے بڑھ کر 4,422 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔

آج ایپکا لیبارٹریز فارماسیوٹیکل صنعت میں ایک نمایاں نام ہے، جو ذیابیطس، قلبی بیماریوں اور ملیریا کی ادویات تیار کرتی ہے۔

اس کمپنی کی موجودہ مارکیٹ ویلیو 28 ہزار کروڑ روپے ہے، جو پریم چند گودھا کی شاندار قیادت کا ثبوت ہے، 1999 میں بچن خاندان نے مالی مشکلات کی وجہ سے ایپکا لیبارٹریز میں اپنی حصص فروخت کر دیے لیکن گودھا نے کمپنی سے اپنی وابستگی کو برقرار رکھا۔

پریم چند گودھا کی کامیابی صرف ایپکا لیبارٹریز تک محدود نہیں ہے، فوربز کے مطابق ان کی مجموعی دولت کا تخمینہ 14,123 کروڑ روپے ہے۔

ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سے 28,000 کروڑ روپے کی فارماسیوٹیکل ایمپائر کے سربراہ بننے تک ان کا سفر حقیقت میں عزم اور وژن کی ایک متاثر کن کہانی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain