جنوبی افریقا کو اسپنر کیشو مہاراج پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کیخلاف سیریز کے پہلے ون ڈے میچ کے دوران وارم اَپ کرتے ہوئے بائیں ہاتھ کے اسپنر کیشو مہاراج کی کمر میں تکلیف ہوئی جس کی وجہ سے وہ میچ کھیلنے سے قاصر رہے تھے۔
البتہ انہیں ابتدائی طور پر پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا تھا لیکن انجری کے سبب انکی جگہہ اینڈائل پھہلوکوایو پہلے میچ میں شامل کیا گیا۔
میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد جنوبی افریقی سلیکٹرز نے کیشو مہاراج کو 19 اور 22 دسمبر کو شیڈول ون ڈے میچز سے بھی آرام کا مشورہ دیا ہے۔
خیال رہے کہ افریقی اسپنر کیشو مہاراج پاکستان کیخلاف 2 میچز پر مشتمل سیریز کیلئے 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا۔
جنوبی افریقی بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مہاراج فٹنس کی بحالی کیلئے ڈربن سے واپس سنچورین آئیں گے جہاں انکی فٹنس کو بہتر بنانے پر کام کیا جائے گا جس کے بعد ٹیسٹ سیریز کیلئے انکی دستیابی کے حوالے سے حتمی اعلان ہوگا۔