ضلع لکی میں نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار کے گھر کو بارودی مواد سے اڑا دیا‘ سوشل میڈیا پر کالعدم تحریک طالبان(ٹی ٹی پی) نے ذمہ داری قبول کر لی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع لکی کے علاقہ وانڈہ پائندہ خان میں نامعلوم افراد نے قاسم خان پولیس آپریٹر کے گھر کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔ پولیس کے مطابق ان کے گھر کا ایک کمرہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے جبکہ دوسرے کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے واقعے کی ذمہ داری قبول کرنے کا پیغام وائرل ہو رہا ہے۔