تازہ تر ین

حکومت نے مذاکراتی کمیٹی بنائی ہے، دیکھنا ہے ان کی نیت کیسی ہے، عمر ایوب

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت نے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی ہے، ہم دیکھیں گے کہ ان کی نیت کیسی ہے؟۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی ہے، ان سے مذاکرات ہوں گے۔ آج مذاکرات کا پہلا دور ہے، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ حکومت کی نیت کیسی ہے، یہ بھی دیکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے میری ملاقات نہیں ہوئی، نہ مذاکراتی ٹیم کی ملاقات ہوئی ہے۔ ہم ملاقات کے لیے گئے تھے لیکن اس دن مجھے گرفتار کیا گیا۔ ہمارے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں۔

راہداری ضمانت منظور
قبل ازیں پشاور ہائی کورٹ میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم پر مشتمل سنگل بینچ نے عمر ایوب کو راہداری ضمانت دے دی۔

عدالت نے عمر ایوب کو 20 جنوری تک راہداری ضمانت دی۔

دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس  تھانہ رمنا میں عمر ایوب کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں  جب کہ درخواست گزار کی گرفتاری کا خدشہ ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain