تازہ تر ین

پاکستان اور جنوبی افریقا کا تیسرا ون ڈے دو منفرد واقعات کی وجہ سے یادگار بن گیا

پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین تیسرا ون ڈے دو منفرد واقعات کی وجہ سے یادگار بن گیا۔

جوہانسبرگ کے وانڈررز اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین تیسرے ون ڈے کے دوران اسٹیڈیم میں موجود خاتون نے بچے کو جنم دیا۔

بچے کی پیدائش اسٹیڈیم کی میڈیکل فیسیلٹی میں ہوئی جہاں موجود ڈاکٹرز اور طبی عملے نے خاتون کو مدد فراہم کی۔

بچے کی پیدائش کے بعد اسکور بورڈ پر “مسٹر اور مسز رابینگ کو صحت مند بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد” کے الفاظ بھی رونما ہوئے۔

دوسری جانب میچ کے دوران ایک تماشائی نے اپنی گرل فرینڈ کو پرپوز کیا اور جوڑے نے آپس میں منگنی کرلی۔

مذکورہ شخص نے گھٹنے کے بل بیٹھ کر اپنے ساتھی کو انگوٹھی پیش کی جس کا وہاں موجود پرجوش تماشائیوں نے زوردار تالیاں بجاکر خیر مقدم کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain