تازہ تر ین

ملک میں سردی بڑھ گئی منفی 7 ڈگری کس شہر کو جمانے لگا؟

ملک میں سردی کی شدت بڑھنے کے بعد کئی شہروں میں درجہ حرارت کم ہوگیا جب کہ بلوچستان میں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا، تاہم پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہے گا۔

 

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 اور قلات میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح زیارت میں منفی 7 اور ژوب میں منفی 4، سبی میں 3 اور تربت میں 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا۔

اُدھر نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت ایک اور چمن میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ گوادر میں 13 اور جیوانی میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain