تازہ تر ین

یمن کے ایئرپورٹ اور بندرگاہ پر اسرائیلی حملے، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ بال بال بچ گئے

اسرائیلی فوج نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں قائم بین الااقوامی ایئرپورٹ اور حدیدہ بندرگاہ پر فضائی حملہ کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے 100 طیارے کے حملے میں صنعا ایئرپورٹ کے رن وے، کنٹرول ٹاور اور ایئر کرافٹ کو نشانہ بنایا گیا جبکہ حدیدہ بندرگاہ پر فوجی اڈوں اور پاور پلانٹ پر راکٹ داغے گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق حوثی لیڈر کی تقریر کے دران اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی گئی۔  اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ اُس نے حملوں میں حوثی باغیوں کے زیر استعمال جنگی و سویلین طیارے تباہ کردیے ہیں۔

اُدھر ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے بتایا کہ اسرائیل کے فضائی حملے کے دوران وہ صنعا ایئرپورٹ پر تھے اور روانگی سے کچھ دیر قبل ہوائی اڈے پر بمباری کی گئی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اسرئایلی حملے میں ائیر پورٹ کا رن وے، ائیر ٹریفک کنٹرول ٹاور اور ڈیپارچر لاؤنج تباہ ہوگئے۔

 ٹیڈروس ایڈہانوم نے بتایاکہ وہ روانگی والے لاؤنج میں بیٹھے تھے کہ اس دوران جہازوں کی گھن گرج اور دھماکوں کی آوازیں آئیں جس کے بعد افرا تفری مچ گئی، تاہم وہ محفوظ رہے جبکہ ہوائی اڈے پر دو لوگ حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain