سابق بیڈمنٹن کھلاڑی میتھیاس بو نے اپنی اہلیہ و اداکارہ تاپسی پنو کے ہمراہ اپنی کورٹ میریج کی اَن دیکھی تصویر شیئر کرکے 2025 کو خوش آمدید کہتے ہوئے سال 2024 کو الوداع کیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر میتھیاس نے اپنے اور تاپسی کی جانب سے شادی کے کاغذات پر دستخط کرتے ہوئے ایک مونوکروم تصویر پوسٹ کی۔
اپنی انسٹاگرام پوسٹ کو کیپشن دیتے ہوئے میتھیاس کا کہنا تھا کہ‘سال 2024 میرے لیے واقعی خوشگوار اور میری زندگی کے سب سے اہم سالوں میں سے ایک تھا‘۔
میتھیاس کا کہنا تھا کہ ‘2024ء ان کیلئے ایک ایسا خوش قسمت سال ثابت ہوا جب ان کی دیرینہ گرل فرینڈ تاپسی پنوں ان کی اہلیہ بنیں اور خاندان کشادہ ہوا‘۔
اپنے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے میتھیاس کا کہنا تھا کہ ‘میں اپنے تمام مداحوں کو نئے سال کی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں، آنے والا سال آپ سب کیلئے بہت بہت مبارک ہو‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس تاپسی پنو اور میتھیاس بوئے کی شادی ادے پور میں ہوئی ہے جس میں ان کے خاندانی افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے فنکشنز 21 سے 24 مارچ کے درمیان منعقد کیے گئے تھے جس میں مہندی اور سنگیت کے فنکشنز شامل تھے تاہم جوڑے کی طرف سے شادی پر تاحال کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔