تازہ تر ین

امیتابھ بچن کا 2024 میں وفات پانے والوں کو خراجِ عقیدت

سال 2024ء میں بھارت کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 4 عظیم ترین شخصیات دنیا سے رخصت ہوگئیں جن میں سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ، لیجنڈری بزنس مین رتن ٹاٹا، موسیقار ذاکر حسین اور فلمساز شیام بینیگل شامل ہیں۔

حال ہی میں بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا پر ان چاروں شخصیات کو منفرد انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

امیتابھ بچن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک تصویر شیئر کی جس میں یہ چاروں شخصیات ایک ساتھ موجود ہیں اور تصویر پر لکھا تھا ‘جنت میں ہمارے ہیرو’۔

تصویر میں ایک شاندار پیغام بھی درج تھا جس میں لکھا تھا کہ ‘سال 2024ء کے دوران بھارت میں ایک پارسی، ایک مسلمان، ایک سکھ اور ایک ہندو کا انتقال ہوا، پوری قوم نے ان چاروں کی وفات کا سوگ منایا اور انہیں صرف بھارتی شہری کے طور پر یاد رکھا’۔

امیتابھ بچن نے اس پوسٹ میں درج پیغام کو سراہتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ‘یہ تصویر ہی سب کچھ بیان کررہی ہے’۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain