تازہ تر ین

فلم کے اسکرپٹ سے عامر اور رینا کو بیٹے کی کس بیماری کا پتا چلا؟

جنید خان بھارتی اداکار عامر خان اور فلم پروڈیوسر رینا دتہ کے بیٹے ہیں اور اپنے مخصوص مزاج کے لیے مشہور ہیں کیوں کہ جنید ان چند مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں جو سوشل میڈیا سے دور رہتے ہیں۔

نے 2024 میں نیٹ فلکس کی خصوصی فلم مہاراج کے ساتھ اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اپنی بے مثال اداکاری سے شائقین کا دل موہ لیا۔

اداکار نے حال ہی میں 6 سال کی عمر میں ڈسلیکسیا کی تشخیص کے بارے میں بات کی، انہوں نے انکشاف کیا کہ اداکار کے والدین عامر خان اور رینا دتہ نے عامر خان کی مقبول فلم تارے زمین پر کا اسکرپٹ پڑھنے کے بعد محسوس کیا کہ ان کے بیٹے کو کچھ مدد کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ اس فلم میں ڈسلیکسیا کے شکار ایک بچے کو دکھایا گیا ہے، جس کا کردار درشن سفاری نے ادا کیا تھا۔ جنید نے کہا کہ بچپن میں جلد ہی انہیں بہت مدد ملی۔

جنید خان نے وکی لالوانی کے ساتھ ان کے یوٹیوب چینل پر کھل کر بات چیت کی، گفتگو کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے والدین ان کی پڑھائی اور تعلیمی ریکارڈ کے بارے میں سخت تھے؟ اداکار نے میزبان وکی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے گھر میں ایسا کبھی نہیں ہوا۔

ساتھ ہی کہا کہ ‘میرے والدین میں سے کوئی بھی میرے تعلیمی نتائج کے پیچھے نہیں پڑتا تھا، مجھے بھی ڈسلیکسیا کی تشخیص بہت جلد ہوئی تھی لہذا مجھے لگتا ہے کہ وہ خاص طور پر اسکول کی تعلیم میں اس بات کا خیال رکھتے تھے۔

اسی بات چیت میں وکی لالوانی نے جنید خان سے پوچھا کہ کیا ان کی تشخیص نے ان کے والد عامر خان کو فلم تارے زمین پر کرنے پر مجبور کیا؟

جس پرجنید نے جواب دیا اور کہا کہ حالات اس کے برعکس ہیں، انہوں نے انکشاف کیا کہ جب ان کے والدین، عامر اور رینا دتہ نے اسکرپٹ کو سنا تو انہیں احساس ہوا کہ ا ن کا بیٹا ڈسلیکسکیا کا شکار ہے۔

جنید کا کہنا تھا کہ دراصل مجھے لگتا ہے کہ یہ تھوڑا سا الٹا تھا، جب انہوں نے تارے زمین پر کا اسکرپٹ سنا تو وہ ایسے ہی تھے، ‘ایک سیکنڈ… ہم نے اپنی زندگی میں یہ دیکھا ہے،’ اور درحقیقت اس وقت وہ مجھے ایک ماہر کے پاس لے گئے، اور مجھے ڈیسلیکسیا کی تشخیص ہوئی۔

اداکار جنید خان نے گفتگو جاری رکھی اور انکشاف کیا کہ ان کی تشخیص بہت جلد ہو گئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں ملنے والی مدد کی وجہ سے بیماری نے ان کے بڑھنے پر اتنا اثر نہیں کیا، اور ساتھ ہی نے خود کو خوش قسمت کہا۔

انہوں نے بیان کیا کہ یہ بہت جلد کی بات تھی، میں چھ یا سات سال کا ہو چکا ہو گا، مجھے بہت جلد ہی بہت مدد ملی، اس لیے اس نے میرے بڑھنے پر اتنا اثر نہیں کیا، لیکن… تو، اس لحاظ سے، مجھے لگتا ہے کہ میں خوش قسمت۔

جنید خان جلد ہی خوشی کپور کے ساتھ لویاپا میں نظر آئیں گے، سال کے آخر میں، اداکار سائی پلاوی کے ساتھ ایک دن کے عنوان سے ایک فلم بھی بنائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain