بالی وڈ کامعروف جوڑا، کرینہ کپور خان اور سیف علی خان نے نئے سال کا آغاز سوئٹزرلینڈ کے مشہور مقام گسٹاڈ میں کیا، جو تعطیلات کے دوران تصویروں میں نطر آتے ہیں۔ کرینہ نے اپنے سوشل میڈیا پر اس جشن کے مناظر شیئر کیے، جہاں وہ چاندی کے لباس میں چمک رہی تھیں جبکہ سیف بلیک بو ٹ سوٹ میں نظر آئے۔ ان کے چھوٹے بیٹے جے بھی ان تصویروں میں نظر آئے اور ان کی موجودگی نے تصاویر کو مزید دلکش بنایا۔