تازہ تر ین

کولڈ پلے کو بھارت میں کنسرٹ سے پہلے نوٹس جاری

عالمی شہرت یافتہ بینڈ ‘کولڈ پلے‘ کےگلوکار کرس مارٹن اور کنسرٹ کے منتظمین کو بھارت کے شہر  احمد آباد، گجرات میں اپنے کنسرٹ سے قبل بھارتی حکومت کی جانب سے  نوٹس جاری ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کولڈ پلے کے کنسرٹ سے پہلے جاری ہونے والی نوٹس میں محکمہ اطفال کی جانب سے انتظامیہ کو ہدایات دی گئی ہیں کہ  وہ بچوں کو اسٹیج پرفارمنس میں کسی بھی صورت میں استعمال نہ کریں۔

نوٹس میں منتظمین سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کنسرٹ کے مقام پر کسی بھی بچے کو ہیڈ فونز یا ایئر پروٹیکشن کے بغیر داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔

صرف یہی نہیں متظمین کو نوٹس میں مزید ہدایات دیتے ہوئے آگاہ کیا گیا کہ وہ کنسرٹ میں ‘نوائز کنٹرول پروٹوکول‘ کو یقینی بناتے ہوئے آواز کی سطح 120 ڈیسیبلز سے زیادہ نہ ہونے پر مکمل عمل کریں‘۔

 نوٹس میں کولڈ پلے کو واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اگر وہ ان ہدایات میں سے کسی کی تعمیل کرنے میں ناکام رہے تو احمد آباد ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کی جانب سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

کولڈ پلے انڈیا ٹوور کے بارے میں

عالمی شہرت یافتہ بینڈ کولڈ پلے 25 اور 26 جنوری کو احمد آباد میں نریندر مودی اسٹیڈیم میں اپنے میوزک آف دی اسپیئرز ٹور کیلئے پرفارم کرنے کو تیار ہے۔

قبل ازیں بینڈ کو شہر میں صرف ایک شو منعقد کرنا تھا تاہم، سامعین کی جانب سے بےانتہا پذیرائی کے بعد کولڈ پلے کی جانب سے ایک کے بجائے گجرات میں دو کنسرٹس کا اعلان کیا گیا۔

گزشتہ سال نومبر 2024 میں احمد آباد میں دوسرے شو کا اعلان کرتے ہوئے ٹکٹ سیلنگ ایپ ‘بک مائی شو‘ کی جانب سے انڈیا ٹوور کے پیشِ نظر کولڈ پلے کا ہندوستان میں 5واں شو شامل کیا گیا ہے۔

 میوزک آف دی اسپیئرز ورلڈ ٹور 2025 معروف میوزیکل بینڈ کولڈ پلے 26 جنوری کو احمد آباد کے ‘نریندر مودی اسٹیڈیم‘ میں اپنے دوسرے شو کے لیے تیار ہے جس سے پہلے بھارتی حکومت کی جانب سے بینڈ کو لیگل نوٹس ارسال کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے گلوبل سپر اسٹار دلجیت دوسانجھ کے ہمراہ گلوکار کرن اوجلا اور اے پی ڈھلون کو بھی کنسرٹ سے پہلے لیگل نوٹس جاری کیے گئے تھے۔

دریں اثنا کولڈ پلے 18، 19 اور 20 جنوری 2025 کو ممبئی کے ‘ڈی وائی پٹیل اسٹیڈیم‘ میں بھی پرفارم کرے گا جس کے بعد بینڈ 26 جنوری کا احمد آباد، گجرات کا رخ کرے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain