انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں پی ٹی آئی کے 150 سے زائد کارکنان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔
انسدادِ دہشت گردی کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج کیے گئے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے 150 سے زائد کارکنان کی ضمانتیں منظور کر لیں جبکہ 10 سے زائد ورکرز کی ضمانتیں مسترد کردی گئیں۔
واضح رہے کہ عدالت نے آج ہی دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ پی ٹی آئی کارکنان پر تھانہ کھنہ، مارگلہ سیکریٹریٹ، شمس آباد، نون ودیگر میں مقدمات درج ہیں۔