راولپنڈی (ویب ڈیسک) آرمی چیف سے جرمنی کی نمائندہ برائے پاک افغان کی ملاقات، جرمن نمائندہ برائے پاک افغان نے خطے میں استحکام اور امن میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کی نمائندہ برائے پاک افغان سبین سپرواسر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی سمیت خطے کے سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خصوصی طور پر پاک افغان بارڈر مینجمنٹ سے متعلق بات چیت ہوئی۔ جرمن نمائندہ برائے پاک افغان نے خطے میں استحکام اور امن میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔
