معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر ان کی حفاظتی ضمانت لاہور میں دائر کی گئی ہے۔
ٹک ٹاکر کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر لاہور ہائی کورٹ میں حفاظت ضمانت دائر کی گئی ہے۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ خدشہ ہے رجب بٹ کو کراچی میں داخلے پر گرفتار کرلیا جائے گا، اس لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی جائے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے حفاظتی ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے سات روز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔
یاد رہے کہ ٹک ٹاکر کے خلاف بیہودہ اور فحش حرکات کی ویڈیوز اپلوڈ کرنے پر ملتان کی عدالت میں بھی سماعت کی گئی تھی۔