چینی سرمایہ کاروں نے سندھ ہائی کورٹ میں پولیس کے خلاف دائر درخواست واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔
درخواست چینی سرمایہ کاروں کے وکیل پیر رحمٰن محسود ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے درخواست گزار چائینز کے الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنادی ہے، جس کے بعد درخواستگزار سندھ حکومت کے اقدامات سے مطمئن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ درخواستگزار سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ 6 چینی سرمایہ کاروں نے سندھ پولیس کی جانب سے بھتہ خوری اور دیگر الزامات کے تحت سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے افسر اسد علی نے کہا کہ چینی سکیورٹی سے مطمئن ہیں اور انہوں نے بھی یہی کہا ہے کہ جو انتظامات کیے گئے ہیں، وہ اطمینان بخش ہیں۔