تازہ تر ین

انگلینڈ کی بڑی پسپائی، بھارت کی 4-1 سے جیت

بھارت نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں انگلینڈ کو 150 رنز سے شکست دے دی ہے۔

ٹیم انڈیا نے اتوار کو انگلینڈ کے خلاف ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں سنسنی خیز جیت حاصل کی اور انگلینڈ کو اب تک کی سب سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ کی خاص بات یہ تھی کہ اوپنر ابھیشیک شرما نے سنسنی خیز سنچری کی اور بھارت کی جانب سے ورون محمد شامی اور ابھیشیک شرما، ورون چکرورتی اور روی بشنوئی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے یہ سیریز 4-1 سے جیت لی ہے۔

ممبئی میں ٹیم انڈیا کے لیے ابھیشیک شرما نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے دھماکہ خیز سنچری بنانے کے علاوہ 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ ابھیشیک نے اس میچ میں کئی ریکارڈ توڑے۔

ابھیشیک نے صرف 54 گیندوں پر 135 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اس کی اننگز میں سات چوکے اور 13 چھکے شامل تھے اور اس نے اپنی سنچری 37 گیندوں میں مکمل کی جبکہ انگلینڈ کی جانب سے فلپ سالٹ نے نصف سنچری اسکور کی۔

فل سالٹ انگلینڈ کے واحد بلے باز تھے جنہوں نے مزاحمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 23 گیندوں پر 55 رنز بنائے لیکن کوئی دوسرا بلے باز 10 سے زیادہ رنز بنانے میں کامیاب نہ ہو سکا اور پوری ٹیم انگلینڈ صرف 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ممبئی میں منعقدہ اس میچ میں نوجوان اوپنر ابھیشیک شرما جیت کے ستارے ثابت ہوئے جنہوں نے 135 رنز کی تباہ کن اننگز کھیلی اور ٹیم انڈیا کو اس بڑے اسکور تک پہنچا دیا، ابھیشیک T20I اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے ریکارڈ ہولڈر بھی بن گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain