عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ نے بھی پاکستان میں معاشی استحکام کے حوالے سے پیشرفت کا اعتراف کر لیا ہے۔
فچ نے پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق پاکستان میں اقتصادی استحکام کی بحالی اور بیرونی قرضوں کی تعمیر نو کے لیے پیشرفت جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال آئی ایم ایف معاہدے کی بنیاد پر ڈیفالٹ ریٹنگ ٹرپل سی پلس تھی، یہ درجہ بندی ڈیفالٹ ہونے کے زیادہ خطرے کو ظاہر کرتی ہے تاہم پاکستان کے جاری ڈھانچہ جاتی اصلاحات سے معاشی پیشرفت ہو رہی ہے۔
فچ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے جاری اصلاحات آئی ایم ایف ریویو کا ایک اہم حصہ ہوگا۔
مرکزی بینک کی مالیاتی پالیسی کی وجہ سے شرح سود اور افراط زر میں کمی آئی، پاکستان میں جنوری 2025 میں مہنگائی کم ترین سطح 2.4 فیصد سالانہ پر پہنچی۔
رپورٹ میں اعتراف کیا گیا کہ ترسیلات زر میں اضافہ، ایگری کلچر برآمد کی وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ 1.2 ارب ڈالر سے سرپلس رہا۔
اسی طرح، پاکستان کے ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا جس سے مجموعی زرمبادلہ 18.3 ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔