تازہ تر ین

رنبیر کپور کی وہ فلم جس کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر خوشی کپور تھیں

آنجہانی بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور اور مسٹر پرفیکشنسٹ اداکار عامر خان کے بیٹے جنید خان کے لیے یہ ہفتہ بہت خاص ہے کیونکہ گزشتہ روز ہی ان کی فلم ’لوویاپا‘ ریلیز ہوئی ہے اور وہ اس کی کامیابی کے لیے پُرامید ہیں، دونوں اسٹارز اس فلم کے ذریعے بڑے پردے پر ڈیبیو کررہے ہیں۔

اگرچہ “دی آرچیز” کی اداکارہ خوشی کپور کے بارے میں ان کے مداح بہت کچھ جانتے ہیں لیکن بہت کم لوگوں کو یہ معلوم ہے کہ وہ فلم “بمبئی ویلوٹ” کے سیٹ پر بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کر چکی ہیں۔

خوشی کپور “بمبئی ویلوٹ” کے سیٹ پر کاسٹیوم اسسٹنٹ ڈائریکٹر تھیں اور ان کے ساتھ معروف ہدایتکار انو راگ کشیپ کی بیٹی عالیہ کشیپ بھی کام کر رہی تھیں۔

ایک انٹرویو میں، خوشی کپور نے انکشاف کیا کہ وہ اور عالیہ کشیپ فلم کے سیٹ پر کام کرنے کا تجربہ حاصل کرنا چاہتی تھیں۔

اس وقت انو راگ کشیپ اپنی فلم “بمبئی ویلوٹ” کی شوٹنگ کر رہے تھے، جس میں انوشکا شرما، رنبیر کپور اور کرن جوہر اہم کرداروں میں تھے۔

خوشی کپور نے بتایا کہ ہم نے انو راگ کشیپ سے پوچھا کہ کیا ہم اسسٹنٹ ڈائریکٹرز بن سکتے ہیں؟ تو انہوں نے ہمیں کاسٹیوم ڈیپارٹمنٹ میں بھیج دیا۔

خوشی کپور نے اپنے تجربے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر وقت سیٹ پر گھومتے رہتے تھے، ہمیں لگتا تھا کہ ہمیں وہاں ہونا چاہیے، ہم وہاں گھوم کر بس اس پروسیس کا حصہ بننا چاہتے تھے، چاہے ہم چھوٹے، نادان اور تھوڑے پریشان کن ہی کیوں نہ ہوں۔

خوشی کپور اس وقت اپنی حالیہ ریلیز شدہ فلم “لوویاپا” کی باکس آفس پر کامیابی کا لطف اٹھا رہی ہیں، اس فلم کے ذریعے عامر خان کے بیٹے جنید خان بھی بڑے پردے پر ڈیبیو کر رہے ہیں۔

خوشی کپور کی آنے والی فلم “نادانیاں”

خوشی کپور کی آنے والی فلم “نادانیاں” میں بھی مداحوں کو ایک اور اسٹار کڈ کا ڈیبیو دیکھنے کو ملے گا۔

اس بار خوشی کپور کے ساتھ اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان بڑے پردے پر ڈیبیو کر رہے ہیں۔

فلم کا پہلا لک اور پہلا گانا ریلیز ہوتے ہی زبردست چرچا میں آ گیا ہے اور مداح اس کی ریلیز کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain