تازہ تر ین

10 سال سے بغیر خرچ کے جینے والی خاتون

آسٹریلوی شہر لزمور میں مقیم پچاس سالہ جونیتھ نے پچھلے دس سال سے لین دین میں ٹیڈی پیسہ تک استعمال نہیں کیا۔

وہ سمجھتی ہے پیسے نے انسان کی سادہ اور قانع زندگی کو نمائشی اور مشکل بنا دیا ہے، لہذا شوہر کی وفات پر گھرمیں چھوٹے سے باغ وکھیت بنا لیے۔ وہاں سبزیاں اور پھل اگا کر انھیں فروخت کرتی اور مطلوبہ اشیا مثلاً دوائیں ، اناج وغیرہ لے لیتی ہے۔

دستکاریاں وغیرہ بھی بنا کر بیچتی ہے،علاج بھی بارٹر طریقے سے کراتی ہے، اس نے اپنا سارا پیسہ بیٹی کو دے دیا تھا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ پیسہ کمانے اور جمع کرنے کی تگ ودو اور ہوس سے آزاد ہوکر وہ بہت خوش و مطمئن ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain