تازہ تر ین

راولپنڈی: مبینہ تشدد سے 12 سالہ گھریلو ملازمہ کی موت کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج

راولپنڈی کے تھانہ بنی کے علاقے میں مبینہ تشدد کا نشانہ بننے والی 12 سالہ گھریلو ملازمہ علاج کے دوران دم توڑ گئی جب کہ اقرا  کی موت کے بعد والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔

رپورٹ کے مطابق مقدمہ  دفعہ قتل، جرم چھپانے، چلڈرن ایکٹ 2004 سمیت دیگر  دفعات کے تحت درج کیاگیا، پولیس نے کہا کہ   ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے جھوٹ بولا کہ بچی کا والد نہیں ہے،  پولیس نے تفتیش کر کے والد کو  تلاش کر لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق اس نے کہا کہ  میرے کل 5 بچے ہیں جن میں 3 بیٹیاں 2 بیٹے شامل ہیں۔

مقدمے کے متن  کے مطبق تین ماہ قبل اپنی بیٹی سے مل کر ایا تھا، میری بیٹی ایک سال  دس ماہ سے راشد شفیق کے گھر  میں ماہوار 8 ہزار پر  گھریلو ملازمہ تھی، میری بیٹی نے 12 روز قبل فون پر اطلاع دی کہ مالک راشد اور ثنا باجی مجھ پر تشدد کرتے ہیں۔

اس میں کہا گیا کہ مالک راشد شفیق اور ثنا نے میری بیٹی پر قتل کی نیت سے تشدد کیا، ملزمان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل لائی جائے۔

گزشتہ روز متاثرہ بچی کو شدید زخمی حالت میں بے ہوشی کے عالم میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم اس کی دیکھ بھال کے لیے موجود رہی۔ تاہم طبی عملے کی تمام تر کوششوں کے باوجود کمسن بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain