تازہ تر ین

ایران میں برطانوی موٹرسائیکل جوڑا جاسوس ہے؟ گرفتار کر لیا گیا

ایران میں دو برطانوی شہریوں کو جاسوسی کے الزامات میں حراست میں لے لیا گیا۔

ایرانی عدلیہ کے میزان نیوز ایجنسی کے مطابق اس جوڑے پر ملک کے مختلف حصوں میں معلومات اکٹھی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ پر مزید بتایا گیا ہے کہ اس جوڑے نے ایران میں سیاحوں کی حیثیت سے داخل ہو کر متعدد صوبوں میں معلومات اکٹھی کیں۔

ایرانی حکام نے ان پر مغربی خفیہ ایجنسیوں سے تعلقات کا الزام عائد کیا ہے اور کہا کہ ان کی تحقیقات جاری ہیں۔

برطانوی دفتر خارجہ نے بتایا کہ اس جوڑے کی شناخت کرِگ اور لنڈسے فورمین کے ناموں سے ہوئی ہے جن کی عمریں 50 سے 55 کے درمیان ہیں۔

جوڑے کی فیملی نے بتایا کہ وہ متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ ان کی محفوظ واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔

جوڑے نے تسلیم کیا کہ انہوں نے ایران جانے کے بارے میں وارننگز کو نظرانداز کیا تھا کیونکہ وہ دنیا بھر کا موٹر بائیک پر سفر کر رہے تھے۔

لنڈسے نے اپنے فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ دسمبر کے آخر تک وہ 13 ممالک میں 12,499 میل کا سفر کر چکے تھے۔

برطانوی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں اور اس جوڑے کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain