تازہ تر ین

چیمپئنز ٹرافی: جنوبی افریقا کا افغانستان کو جیت کیلئے 316 رنز کا ہدف

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو جیت کیلئے 316 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے۔ ایڈن مارکرم 52 اور ویان ملڈر 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ 5.1 اوور میں 28 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب ٹونی ڈی زورزی 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، 157 کے مجموعی اسکور پر ٹمبا باوُوما 58 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقا کے تیسرے آؤٹ ہونے والی کھلاڑی ریان ریکیلٹن تھے جو 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔

راسی وان ڈیر ڈوسن نے 52 رنز اور ڈیوڈ ملر نے 14 رنز بنائے جبکہ مارکو جانسن صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

افغانستان کی طرف سے محمد نبی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، فضل حق فاروقی، عظمت اللہ عمر زئی اور نور احمد نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں جنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باؤوما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، انکا کہنا تھا کہ وکٹ عام طور پر پاکستان میں جیسی ہوتی ہے اس سے مختلف لگ رہی ہے۔ یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ یہ کیسا برتاؤ کرے گی۔ ہمیں وکٹ کا جائزہ لینا ہوگا، امید ہے کہ اچھا اسکور بورڈ پر لگا سکیں گے۔

جنوبی افریقا کے کپتان نے کہا کہ ہمیں اپنی بولنگ پر مکمل اعتماد ہے، ہماری مستقل مزاجی ہماری طاقت رہی ہے، ہم صرف ایک اسپنر کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی بولنگ کرتے۔ ہم نے شارجہ میں جنوبی افریقہ کے خلاف معیاری کرکٹ کھیلی، ہمارے پاس بہترین اسپنرز موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم جلدی وکٹیں لیکر اچھی شروعات کریں گے اور کوشش ہوگی کہ جنوبی افریقا کو کم اسکور تک محدود رکھیں۔

افغانستان کا اسکواڈ: رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، صدیق اللہ اتل، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، عظمت اللہ عمرزئی، گلبدین نائب، محمد نبی، راشد خان، نور احمد، فضل حق فاروقی

جنوبی افریقا کا اسکواڈ: ریان ریکیلٹن، ٹونی ڈی زورزی، ٹمبا باوُوما (کپتان)، راسی وان ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، ویان ملڈر، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کگیسو ربادا، لنگی نگیڈی


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain