تازہ تر ین

سلمان خان کی “سکندر” فلم کا پوسٹر چوری؟ شائقین کا غصہ عروج پر

سلمان خان کی آنے والی فلم ’سکندر‘ کا پوسٹر ریلیز کردیا گیا اسے سراہا بھی گیا لیکن پھر کچھ ایسا انکشاف ہوا جس سے مداح حیران رہ گئے۔

اداکار سلمان خان کے چاہنے والوں کو ان کی فلم سکندر کا بے تابی سے انتطار ہے، یہی وجہ ہے کہ فلم کا پوسٹر ریلیز ہوتے ہی مداحوں کا جوش و خروش بھی بڑھ گیا۔

تاہم یہ خوشی اُس وقت ضد بحث اور تکرار میں بدل گئی جب اس بات کا انکشاف ہوا کہ ’سکندر‘ کا پوسٹر ہو بہو ایک فلم کی نقل ہے۔

یہ فلم جیکلین فرنینڈس کی فلم ’مسز سیریل کلر‘ ہے جس کا پوسٹر بھی بالکل ایسا ہی تھا جیسا کہ فلم سکندر کا ریلیز کیا گیا ہے۔

فلم بینوں نے فوراً ہی اعتراض اُٹھایا کہ سکندر کا پوسٹر ماضی کی فلم مسز سیریل کلر کے پوسٹر کا ہوبہو چربہ ہے۔

ایک ناقد کا دعویٰ ہے کہ سکندر کا پوسٹر 2016 کی عمران ہاشمی کے ’راز ریبوٹ‘ کی کاپی ہے۔

تاہم سلمان خان کے مداح اس کو محض ایک اتفاق قرار دیتے ہوئے اپنے پسندیدہ ہیرو کے دفاع میں سامنے آگئے۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کو عید پر ریلیز کیا جائے گا۔

جس میں ابھرتی ہوئی اداکارہ رشمیکا مندانا بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain