تازہ تر ین

چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے اہم معرکے میں پاکستان نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

دبئی میں کھیلے جارہے چیمپئینز ٹرافی کے پانچویں میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے انجرڈ فخر زمان کی جگہ امام الحق کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی ٹورنامنٹ میں کم بیک کریں اور بھارت کو شکست دیں۔

اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے تاہم کوشش ہے پاکستان کیخلاف جلد وکٹیں لیکر پریشر بڑھائیں۔

پاکستان کا اسکواڈ:

کپتان محمد رضوان،  امام الحق، بابراعظم، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث روف اور ابرار احمد

بھارت کا اسکواڈ:

کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجا، ہرشیت رانا، محمد شامی اور کلدیپ یادو


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain