برطانوی گاؤں، نیو ٹوپٹن کے رہائشی ڈیرک باور کو اپنے مرغ اور سْستی سے 3 ہزار پاؤنڈ (11.71 لاکھ روپے) کا جرمانہ پڑ گیا۔
اس کے پڑوسیوں نے شکایت کی تھی کہ مرغ صبح سویرے پے در پے بانگیں دیتا ہے، وہ سو نہیں پاتے اور بہت تنگ ہیں۔
مقامی حکومت نے گھر کے نزدیک آواز ریکارڈ کرنے والا آلہ لگایا تو انکشاف ہوا، مرغ صبح محض 50 منٹ میں 80 بانگیں دیتا ہے جو غیر فطری تھا۔
مقامی حکومت نے ڈیرک کو نوٹس بھیجا کہ مرغے کا حل نکالے۔ ڈیرک مگر نوٹسوں سے بے پروائی برتتا رہا اور مرغے نے پڑوسیوں کی جان عذاب میں ڈالے رکھی۔
آخر حکومت نے کیس مجسٹریٹ کو بھجوایا جس نے ڈیرک پہ بھاری جرمانہ کر دیا۔