تازہ تر ین

وفاقی وزراء، کابینہ ارکان کی کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ خود لوں گا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی وزرا اور کابینہ ارکان کی کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ خود لوں گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے نئے ارکان کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آپ سب کا انتخاب آپ کی قابلیت اور صلاحیتوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ ہم سب اللہ تعالیٰ اور عوام کی عدالت میں جواب دہ ہیں۔ وفاقی وزرا اور کابینہ ارکان کی کارکردگی کا میں خود باقاعدہ جائرہ لوں گا۔ عوامی نمائندوں کے طور پر آپ سب کی خدمات لائق تحسین ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایک سال کے عرصے مہنگائی میں خاطر خواہ کمی، زر مبادلہ کے ذخائر، ترسیلات زر میں اضافہ اور دیگر معاشی اعشاریے بہتر ہوئے۔ آئندہ سالوں میں مزید بہتر بنانے کے لیے انتھک محنت جاری رکھیں گے۔ وفاقی کابینہ کے ارکان نے ملکی ترقی اور اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے فعال کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ شرکاء نے حالیہ معاشی ترقی پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

گزشتہ روز 13 وزرا، 11 وزرائے مملکت اور 3 مشیروں نے حلف اٹھایا تھا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر میں کابینہ کے نئے ارکان سے حلف لیا تھا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف اور دیگر وفاقی وزرا بھی موجود تھے۔ نئے ارکان کے حلف اٹھانے کے بعد کابینہ کے ارکان کی تعداد 31 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ میں توسیع کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ میں وزرا کی فوج بھرتی کی جارہی ہے اور دوسری طرف غریب ملازمین سے روزگار چھینا جا رہا ہے۔کفایت شعاری کیا صرف غریب ملازمین کے لیے ہے جنہیں بیروزگار کرکے ان کے چولہے بند کیے جا رہے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain